برسلز(این این آئی)ایران کے خلاف جوہری سمجھوتے کی شرائط کے منافی اقدامات کے اعلانات بعد عالمی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ امریکا کے بعد اب جوہری سمجھوتے کے فریق تین یورپی ممالک اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری ڈیل کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے۔غیرملکی
خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمایندہ (خارجہ پالیسی کی سربراہ) ایران کی جانب سے مشترکہ جامع لائحہ عمل ( جے سی پی اے ، جوہری سمجھوتے کا اصل نام) کے تقاضوں سے عدم مطابقت پر مبنی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔