جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ترکی میں سعودی سیاحوں کی آمد میں کتنےفیصد کمی آئی؟ اعداد و شمار جاری

datetime 7  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی میں ہوٹلوں کے حوالے سے قائم کردہ ایک ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران سعودی سیاحوں کی آمد میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔رپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق ترکی میں سعودی سیاحوں کی آمد میں 33 اعشاریہ 2 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گذشتہ برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران سعودی عرب کے ایک لاکھ 82 ہزار 689 سیاح

ترکی آئے جب کہ رواں سال اسی عرصے میں ترکی آنے والے سعودی سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 115 بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی میں سعودی سیاح چوتھے نمبر سے کم کو ہر 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ترکی کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق عرب ممالک اور دوسرے ملکوں کی جانب سے ترکی کی سیاحت میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ترکی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 8 اعشاریہ 5 فی صد اضافہ ہوا مگر ان میں ہر پانچواں سیاح خود ترکی سے تعلق رکھتا ہے جو بیرون ملک سے سے اپنے وطن واپس آیا مگر ترکی میں اسے بھی سیاحوں میں شامل کیا ہے۔ترکی کے سیاحتی امور سے متعلق معلومات جمع کرنے والے انسٹیٹیوٹ TـiK کے مطابق سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں ترکی کی سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکیوں میں 17 اعشاریہ 8 فی خود ترک باشندے ہیں جو اپنے خاندانوں سے ملاقات کی غرض سے وطن لوٹے مگر انہیں بھی ترکی میں سیاحوں کے طور پر پیش کرکے عالمی سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…