پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

مسلم اُمہ میں پھوٹ انتہا کو پہنچ گئی،مسلمان حج کا بائیکاٹ کر دیں،حیران کن فتویٰ جاری

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لیبیا کے مفتی اعظم نے تمام مسلمانوں سے حج و عمرے کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی ہے، اس کے علاوہ متعدد دیگر مفتیان کی طرف سے بھی حج اور عمرے کے لیے مسلمانوں کو سعودی عرب جانے سے منع کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ لیبیا کے مفتی اعظم صادق الغاریانی کی طرف سے جاری کئے گئے فتوے میں کہا گیا ہے کہ حج اور عمرے کے زائرین سے حاصل کی گئی کمائی کو سعودی حکومت دیگر مسلمانوں کے قتل کے لیے استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین جو پیسہ سعودی حکومت کو دیتے ہیں، اس پیسے کا استعمال کرکے سعودی حکومت دوسرے مسلمانوں کے خلاف جرائم کرنے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے فتوے میں کہا کہ جو افراد پہلے حج یا عمرہ کر چکے ہیں وہ اگر دوبارہ جاتے ہیں تو یہ ثواب نہیں بلکہ گناہ ہو گا۔ ان سے قبل اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے مفتی یوسف القرضاوی نے ایک فتوے میں حج و عمرہ نہ کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ اللہ کو آپ کے حج کی ضرورت نہیں ہے، اصل ذمہ داری جو اس نے آپ پر ڈالی ہے، وہ ہے اپنے بندوں کے کام آنا، انہوں نے کہاکہ حج اور عمرے پر مسلمان پیسہ خرچ کرنے کی بجائے بھوکوں کو کھانا کھلائیں، بیماروں کی تیمار داری اور علاج کریں اور بے گھروں کو گھر دیں، انہوں نے کہا کہ اللہ کی نگاہ میں پیسے کا یہ استعمال حج اور عمرے سے کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر انسانوں کے کام کرکے آپ کو کعبے کے گرد طواف سے زیادہ قلبی سکون اور روحانی اطمینان حاصل ہو گا۔ اس کے علاوہ تیونس کے مذہبی رہنماؤں نے بھی اپنے ملک کے مفتی اعظم سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو حج کے لیے سعودی عرب جانے سے روکنے کے لیے فتویٰ جاری کریں، تیونس کی اماموں کی یونین کے ایک سینئر عہدیدار فیصل الشعور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب علاقائی جنگوں میں ملوث ہے اور اسے زائرین کی طرف سے سرمایہ فراہم نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکام کو جو پیسے حج کی مد میں ملتے ہیں وہ دنیا کے غریب مسلمانوں کی مدد کے لیے استعمال نہیں کرتا ہے بلکہ لوگوں کو قتل اور بے گھر کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے جس طرح کہ یمن میں اس وقت ہو رہا ہے انہوں نے تیونس کے عوام سے حج کا بائیکاٹ کرنے کا کہا اور کہا کہ حج پر استعمال ہونے والا پیسہ غریب افراد کی مدد کے لیے استعمال کریں۔ اس طرح اس حیران کن فتویٰ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم امہ میں پھوٹ اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…