تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سات جولائی کے بعد ایران یورینیئم افزودہ کرنے کی سطح کو بلند کرے گا۔ادھر ایرانی صدر کے تازہ اعلان پر جوہری ڈیل کے یورپی دستخط کنندگان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن
روحانی نے ایک بیان میں کہاکہ 2015 کی ڈیل میں اس سطح تک کی افزودگی کو روک دیا گیا تھا۔ اسی ہفتے کے دوران ایران نے کم افزودہ یورنیئم کے ذخیرے میں اضافہ کی بھی تصدیق کی تھی۔ ایرانی صدر کے تازہ اعلان پر جوہری ڈیل کے یورپی دستخط کنندگان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔