اتوار‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2024 

شام کے شہر الرقہ میں اجتماعی قبروں سے 200 افراد کی لاشیں برآمد

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی)شام کے شمالی شہرالرقہ میں نئی اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا ہے جس میں سے اب تک 200 فراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق الرقہ میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے عہدیداریاسرالخمیس نے بتایا کہ اجتماعی قبروں سے

200 افراد کی باقیات ملی ہیں۔ ان میں سے بعض گڑھوں میں پانچ پانچ افراد کی لاشیں دفن کی گئی تھیں۔ اجتماعی قبروں سے نکالی جانے والی لاشوں میں سے بعض نے نارنجی رنگ کی جیکٹیں پہن رکھی ہیں۔ یہ لباس شدت پسند تنظیم’داعش’ اپنے ہاں قید کیے گئے افراد کو پہننے پرمجبورکرتی ہے۔اْدھر شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والی سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائٹس نے الرقہ سے ملنے والی اجتماعی قبر سے 200 لاشوں کی تصدیق کی ہے۔انسانی حقوق کے عہدیدار یاسر الخمیس نے بتایا کہ بیشتر افراد کو سرمیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا اس کے بعد انہیں ان گڑھوں میں دفن کردیا گیا تھا۔ بہت سی لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ یہ لاشیں دو سال سے زیادہ پرانی معلوم ہوتی ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ انہیں اجتماعی قبرسے تین خواتین کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ لگتا ہے کہ انہیں سنگ سار کیا گیا کیونکہ ان کے جسم کی ہڈیاں اور کھوپڑیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ الرقہ شہر 2014ء کے بعد شدت پسند تنظیم داعش کا پایہ تخت اور شام میں تنظیم کا انتہائی مضبوط گڑھ رہا ہے۔ اس علاقے میں داعش کی شکست کے بعد اجتماعی قبروں کی چھان بین کے لیے ایک ٹیم تشکیل دکی گئی تھی۔رواں سال الرقہ شہرمیں ایک ایسی اجتماعی قبر بھی ملی ہے جس میں 3500 افراد کی لاشیں دفن کی گئی تھیں۔ یہ الرقہ گورنری سے ملنے والی اب تک کی سب سے بڑی اجتماعی قبربتائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ دس دن


وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…