ِصنعاء (این این آئی)یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مصروف عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا گیا بموں سے لیس بغیر پائیلٹ جاسوسی طیارہ نشاندہی کے بعد فضا ہی میں تباہ کر دیا ہے۔ ڈرون طیارہ مملکت کے عسیر ریجن میں سویلین رہائشی علاقوں کی سمت بھیجا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی فورسز نے عسیر ریجن کی جانب ارسال کردہ ڈرون طیارے کو مقامی
وقت ہفتے کی شب گیارہ بج کر 45منٹ پرتلاش کیا گیا۔حوثیوں کا عسیر کی فضائی حدود میں تباہ کردہ ڈرون گذشتہ شب گرایا جانے والا دوسرا طیارہ تھا۔ اس سے قبل مملکت کی یمن کے ساتھ جنوبی سرحد پر واقع جازان شہر کی سمت بھیجا گیا حوثی ملیشیا کا ڈرون بھی اتحادی فوج نے مار گرایا تھا۔حوثی دہشت گرد سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے ڈرون طیارے بھیج رہے ہیں۔ ان کا ہدف شہری علاقوں میں عوامی مقامات ہوتے ہیں۔