ریاض(اے این این )سعودی حکومت کی جانب سے منفرد اقامے کی دو قسمیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک اقامہ ایسا ہے جس کی فیس زندگی بھر کے لیے صرف ایک بار 8 لاکھ ریال کی صورت میں ادا کرنی ہوتی ہے۔ جس سے 99 برس کے لیے رہائش کی سہولت مِل جاتی ہے۔ جبکہ دوسری قِسم سالانہ منفرد اقامہ ہے جس کے لیے ہر سال ایک لاکھ ریال کی فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔
تاہم اس حوالے سے سعودی حکومت نے ایک زبردست رعایت بھی متعارف کرائی ہے۔ منفرد اقامہ مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی منفرد اقامے کی دو سال کی فیس ایک ساتھ ادا کرنا چاہے تو اسے 2 لاکھ ریال کی بجائے 1لاکھ 98 ہزار 390 ریال ادا کرنا ہوں گے۔ جبکہ 3 برس کی اکٹھی فیس کی صورت میں 3 لاکھ کی بجائے 2 لاکھ 94 ہزار156 ریال کی ادائیگی کرنا ہو گی۔