اوساکا (این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ روس سے میزائل نظام کی خریداری کے کوئی منفی اثرات نہیں ہونگے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا میں جی ٹونٹی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا روسی صدر پیوٹن سے ملاقات سے قبل کہنا تھا کہ روس سے ایس 400
میزائل نظام کی خریداری کے کوئی منفی نتائج نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایس 400 میزائل نظام کے حوالگی کے عمل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے ترکی کو انتباہ جاری کیا ہے کہ روس سے میزائل نظام خریداری پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں،جبکہ نیٹو سے تعلقات بھی کشیدہ ہوسکتے ہیں۔