پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کی سخت پالیسی کے باعث میکسیکو کے پناہ گزین باپ بیٹی کی موت کے بعد کی تصاویر نے دنیا کو جھنجوڑ دیا

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی(این این آئی) مستقبل کے خواب سجائے غیر قانونی طور پر امریکا جانے والا خاندان دریا میں ڈوب گیا، 24 سالہ باپ اور کم سن بیٹی کی ایک دوسرے سے لپٹی لاش کی تصویر نے سب کے دل دہلا دیئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے دریا کے ساحل پر پناہ گزین باپ بیٹی کی لاش ملی ہے،

2 سالہ کم سن بیٹی اپنے باپ کی ٹی شرٹ کے اندر منہ چھپائے پیٹھ پر سوار تھی اور باپ کے گلے میں اپنے ہاتھوں کا ہالہ بنائے ہوئے تھی۔باپ نے بیٹی کو بچانے کیلئے اپنی ٹی شرٹ کے اندر چھپالیا تھا تاکہ بیٹی پانی کے تھپیڑوں سے محفوظ رہے اور بیٹی بھی اپنی آخری سانسوں تک باپ کی پیٹھ پر سوار رہی اور اسی حالت میں دونوں کے دریا میں بہہ جانے سے موت واقع ہوگئی۔ ایل سلواڈور کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پانی کی لہروں میں بہ کر زندگی کی بازی ہارنے والے باپ اور بیٹی ایل سلواڈور کے ہی شہری ہیں۔خوش قسمتی سے بچی کی 21 سالہ ماں کو دریا میں ایک اونچی چٹان میسر آگئی جس پر اس نے پناہ لیکر اپنی جان بچائی تاہم باپ بیٹی اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے، اسی دریا سے دو مزید کم سن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کے باعث میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اچھے مستقبل کے متلاشی تارکین وطن کے محافظوں کے ہاتھوں گرفتار ہو جاتے ہیں یا پھر سمندر کی لہروں کی نذر ہوجاتے ہیں اور ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مستقبل کے خواب سجائے غیر قانونی طور پر امریکا جانے والا خاندان دریا میں ڈوب گیا، 24 سالہ باپ اور کم سن بیٹی کی ایک دوسرے سے لپٹی لاش کی تصویر نے سب کے دل دہلا دیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…