امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم،سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام ائر لائنز کو ہدایات جاری کر دی

25  جون‬‮  2019

کراچی(آن لائن) سعودی عرب نے عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم کر دی۔سعودی عرب نے دنیا بھر کے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کرنے شروع کر دیے۔ فریضہ حج کے لیے آنے والے عازمین کی سہولت کے لیے سعودی ایوی ایشن نے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم کر دی۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے امیگریشن لینڈنگ کارڈ ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے جبکہ سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام ائر لائنز کو اس سلسلے میں ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔امیگریشن لینڈنگ کارڈ بھرنے کی وجہ سے جدہ کی کنگ عبدالعزیز ائر پورٹ پر بہت زیادہ رش لگ جاتا تھا جس کی وجہ سے عازمین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔جی اے سی اے کا کہنا ہے کہ عازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز (پی آئی اے) نے حج آپریشن 2019کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ پی آئی اے 318 حج و شیڈول پروازوں کے ذریعے 84 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔قومی ائر لائن قبل از حج آپریشن 4 جولائی سے شروع کرے گی جو 5 اگست تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے جدہ اور مدینہ کے لیے اپنی حج پروازیں آپریٹ کرے گی۔ اسی طرح حجاج کرام کی وطن واپسی 17 اگست سے شروع ہو جائے گی جو 14 ستمبر تک جاری رہے گی پی آئی اے کی پہلی حج پرواز اسلام آباد سے 300 سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگی۔ قومی ائر لائن اپنے حج آپریشن میں بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…