برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے زور دیا ہے کہ ایران اور امریکا کے مابین تنازعے کو شدید ہونے سے روکا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ڈورٹمنڈ میں کہا کہ عالمی برداری کو اس تناظر میں سیاسی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید
کہا کہ آئندہ ہفتے اوساکا میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس میں یہ موضوع بنیادی اہمیت کا حامل رہے گا۔ میرکل کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران کی طرف سے ایک امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد سے ان دونوں روایتی حریفوں میں تناؤ مزید بڑھا ہے۔