نئی دہلی( آن لائن) جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے دارالحکومت کی حفاظت کےلئے امریکہ سے جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جارحیت پسند مودی نے ایک بار پھر اپنے جنگی عزائم کا اظہار کردیا ہے،
دارالحکومت کی حفاظت کے نام پر امریکہ سے جدید میزائل 1 بلین ڈالر میں خریدے گا۔جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 دیسی، روسی ا و ر اسرائیلی میزائل سسٹم کےساتھ مل کر کثیرالپرت ’میزائل شیلڈ‘ بناتا ہے جو دہلی کو کسی بھی بیرونی حملے سے محفوظ بنادے گی۔بھارتی وزارت دفا ع کا کہنا ہے امریکہ کی پیشکش کی قبولیت جولائی یا اگست تک متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان میزائل کی خریداری کا معاہدہ ملٹری سیلز پروگرام کے تحت طے پایا ہے، معاہدے کی تکمیل کے دو سے چار سال کے درمیان میزائل سسٹم کی فراہمی ممکن ہوجائےگی، بھارت نے میز ائل سسٹم کی تنصیب کےلئے دارالحکومت میں جگہ کا تعین بھی کرلیا ہے۔واضح رہے مودی سرکار نے دوبارہ حکومت میں آتے ہی جنگی اسلحہ اور سا ز و سامان خریدنے کےلئے امریکہ سے پینگیں بڑھائیں اور 2.6 بلین ڈالر کی مالیت کے 24 ’سیکوراسکائی ایس ایچ 63 سی ہاکس ہیلی کاپٹر‘ خریدنے کا معاہدہ کیا جبکہ مئی میں ایک سٹیلائٹ بھی خلاءمیں بھیجا تھا۔