تہران (این این آئی)ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے نائب کمان دار ایڈمرل علی فدوی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا ملک یمنی حوثیوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے لیکن وہ یمن کی ناکا بندی کی وجہ سے ان کی اتنی مدد نہیں کر پا رہا ہے جتنی کہ وہ کرسکتا ہے یا کرنا چاہتا ہے۔علی فدوی نے ایران کے چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اگر اسلامی انقلاب بالکل اسی طرح یمن میں گھستا جس طرح وہ شام میں گیا ہے تو پھر تصور کریں کہ یمن کی کیا صورت حال ہو سکتی تھی ؟ کیا صورت حال موجودہ شکل ایسی ہوتی ؟ بالکل نہیں۔
ایسی بالکل بھی نہیں ہوتی۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ قرآن کی بنیاد پر ہم مقدور بھر مدد دینے کے پابند ہیں اور ہم یہ مدد دے بھی رہے ہیں۔ علی فدوی کے بہ قو ل یمن کے مکمل محاصرے کی وجہ سے سپاہِ پاسداران انقلاب ایران حوثیوں کی بھرپور طریقے سے مدد نہیں کرسکتی ہے۔ حوثی اپنا نظم ونسق خود چلا رہے ہیں۔ وہ ہماری طرح ہی کے نتائج حاصل کررہے ہیں کیونکہ وہ اسلامی انقلاب کے اصولوں کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ لیکن ہم یقینی طور پر وہاں (یمن میں ) موجود نہیں ہیں۔