ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

فیس بک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے جانے کا اعلان کردیاگیا،تفصیلات جاری

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) فیس بک نے آئندہ سال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کردیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فیس بک اور بینک آف انگلینڈ کے درمیان ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے جانے سے متعلق مذاکرات ہوئے ہیں

اور اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال تک اس کرنسی کو متعارف کرایا جائے گا۔فیس بک کی اس ڈیجیٹل کرنسی کو ’گلوبل کوائن‘ کا نام دیا جائے گا جسے عالمی سطح پر کاروبار کے لیے قابل قبول کرنسیوں کے عوض خریدا جا سکے گا۔منصوبے کے تحت گلوبل کوائن کو خریدنے والے افراد دنیا کے کئی ممالک سے ا?ن لائن خریداری یا پھر کہیں بھی پیسوں کی منتقلی کر سکیں گے اور صارفین کو کوئی اضافی معلومات بھی فراہم نہیں کرنا پڑے گی۔فیس بک کی اس ڈیجیٹل کرنسی کو ابتدائی طور پر 2020 تک چند ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر اسے برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فیس بک اس ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت کی سہولت اپنی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اور سوشل شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی فراہم کرے گا۔ساتھ ہی فیس بک کی جانب سے پیسوں کی منتقلی کا فیچر بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کے لیے فیس بک ویسٹرن یونین جیسی منی ٹرانسفر کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…