سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ممتاز مجاہد کمانڈر ذاکر موسیٰ نے قابض بھارتی فوجیوں کے ساتھ سخت مقابلے کے دوران انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ذاکر موسیٰ ضلع پلوامہ کے علاقے ڈاڈسرا ترال میں جمعرات کو کئی گھنٹوں تک بھارتی فوجیوں کا بہادری کیساتھ مقابلہ کرتا رہا ۔ قابض فوجیوں نے بعد میں اس مکان کو بارودی
مواد کے ذریعے تباہ کر دیا جس میں ذاکر موسیٰ اور انکا ساتھی موجود تھے۔ انکی لاشیں جمعہ کی صبح مکان کے ملبے سے نکالی گئیں۔ بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے بھی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ذاکر موسیٰ کو ایک سخت مقالبے کے بعد مار دیا گیاجبکہ قابض انتظامیہ کے ایک افسر نے کہا کہ ذاکر موسیٰ کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔