منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی الیکشن میں حصہ لینے والا ہر پانچواں امیدوار مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث جانتے ہیں بی جے پی کے اہم رہنما پر قتل سمیت کتنےمقدمات درج ہیں؟

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں انتخابات اور امیدواروں کا جائزہ لینے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ایسوسی ایشن برائے جمہوری اصلاحات (اے ڈی آر) نے کہاہے کہ بھارتی انتخابات میں حصہ لینے والا ہر پانچواں امیدوار مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے جبکہ بھارت میں رواں ماہ جاری لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے عام انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو

یہ برتری حاصل ہے کہ اس نے بیشتر ایسے امیدوار انتخابی میدان میں اْتارے ہیں جن پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔دوسری جانب بی جے پی کی مخالف سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس بھی اس کام میں محض ایک ہی قدم پیچھے ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں انتخابات اور امیدواروں کا جائزہ لینے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ایسوسی ایشن برائے جمہوری اصلاحات (اے ڈی آر) نے ایک رپورٹ میں بتایاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے 40 فیصد امیدواروں کو مختلف جرائم کے الزامات کا سامنا ہے جن میں خواتین کے خلاف جرائم اور قتل کے الزامات بھی شامل ہیں۔اس ضمن میں کانگریس کا ریکارڈ بھی کچھ خاص مختلف نہیں ہے اور اس کے 39 فیصد امیدواروں پر بھی مختلف نوعیت کے جرائم کے الزامات ہیں۔تنظیم کے مطابق حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے ہر پانچویں امیدوار کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔بھارت کی چھوٹی پارٹیوں میں سے کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سب سے زیادہ 58 فیصد امیدواروں کو مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔اے ڈی آر کے سربراہ انیل ورما کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں صرف اپنی جیت کے بارے میں سوچتی ہیں اور یہ جانتی ہیں کہ پیسے، طاقت اور اثرو رسوخ کے بل بوتے پر ہی کامیابی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔انیل نے بتایا کہ سریندرن نامی بی جے پی کے ایک امیدوار کے خلاف فسادات کو ہوا دینے اور قتل سمیت 240 مقدمات درج ہیں۔ ان کے خلاف ان میں سے زیادہ تر مقدمات اس وقت بنے جب وہ بی جے پی کی اس مہم کا حصہ تھے جو سنِ بلوغت تک پہنچ جانے والی لڑکیوں اور خواتین کا کیرالہ کے مندر میں داخلہ روکنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔میں سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی فرد مجھے مجرم سمجھ سکتا ہے مگر حقیقت میں، میں پوری طرح بے قصور ہوں، یہ سب سیاسی تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…