بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد کی جدہ کی 56 تاریخی عمارتوں کی مرمت کی ہدایت

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ شہرکی 56 پرانی تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے ان کی مرمت کا حکم دیا ہے۔ ان عمارتوں مرمت کے منصوبے کیلئے 50 ملین ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد کی طرف سے جدہ کی بوسیدہ ہونے والی تاریخی عمارتوں کی مرمت کا حکم دینے کا مقصد ان مقامات کو تحفظ فراہم کرنا

اور قومی ثقافتی ورثے کے وجود کو ختم ہونے سے بچانا ہے۔سعودی ولی عہد کی طرف سیجدہ کی پچاس سے زیادہ تاریخی عمارتوں کی مرمت اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت کی ہدایات اور سعودی عرب کے اقتصادی ترقی کے ویژن 2030ء کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب کے قومی ورثے بالخصوص جدہ کے تاریخی اور تہذیبی آثار کو زوال پذیر ہونیسے بچانا اور شہرکی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان مملکت کی تاریخی عمارتوں کے تحفظ میں گہری دلچسپی رکھتیہیں۔ ان کی گڈ گورننس کی ایک زندہ مثال ان کا مملکت کی تاریخ اور تہذیب کو زندہ رکھنے کے لیے مختلف منصوبوںپر کام جاری رکھنا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر جدہ شہری کی تاریخی یادگاروں کی مرمت کام کام سعودی وزارت ثقافت کیزیراہتمام کیا جائیگا۔ قبل ازیں وزارت ثقافت کی طرف سے ولی عہد سے کہا گیا تھا کہ وہ تاریخی عمارتوں کے تحفظ اور ان کی مرمت کے لیے نئے منصوبوںکی منظوری دیں۔ ولی عہد کی طرف سے ہدایات کے بعد تعمیراتی ماہرین کی زیرنگرانی جدہ شہر اور اس کی پرانی کالونیوں میں موجود سیکڑوں سال پرانی عمارتوں کی مرمت کی جائے گی۔ ان میں سے بعض مکانات اور عمارتیں 500 سال پرانی بتائی جاتی ہیں۔سعودی عرب کیوزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے جدہ کی 56 تاریخی عمارتوں کی مرمت اور ان کی بحالی کے لیے بجٹ کی منظوری کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی حکومت ملک میں موجود قومی ورثے کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…