جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے شاندار اعلان سعودی مجلس شوریٰ نے مثالی اقامہ پروگرام کی منظوری دیدی

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے غیر معمولی خصوصیات کے حامل ‘مثالی اقامہ پروگرام’ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ مثالی اقامہ پروگرام سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے لیے مْملکت کی طرف سے ایک نئی سہولت ہوگی۔

عرب ٹی وی کے مطابق مثالی اقامہ پروگرام دائمی اور عارضی دو اقسام پر مشتمل ہوگا۔ عارضی اقامہ پروگرام محدود اور مخصوص فیس کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔ اقامہ ہولڈر کو سعودی عرب میں بعض اضافی مراعات حاصل ہوں گی۔ اسے محدود پیمانے پر سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکے گا۔اس کے علاوہ مثالی اقامہ پروگرام رکھنے والے غیر ملکی کو اپنے خاندان کو ساتھ رکھنے، اقارب کو ملاقات کے لیے بلانے، لیبر منگوانے، جائیداد بنانے، نقل وحمل کے وسائل کی ملکیت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بدلے میں اسے طے شدہ ضوابط کے مطابق فیس اداکرنا ہو گی۔ مثالی اقامہ ہولڈر کو سعودی عرب میں آمدو رفت کی اجازت ہوگی۔ دائمی اقامہ غیر معینہ مدت کے لیے ہو گا یا قابل تجدید ہوگا۔حکومت نے مملکت میں مثالی اقامہ کے امور کے لیے ایک ادارہ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو صرف اقامہ کے امور کی نگرانی کرے گا۔مثالی اقامہ کے حصول کے لیے امیدوار کے لیے وضع کردہ شرائط میں درست پاسپورٹ کا ہونا، مالی طور پر مستحکم ہونا، عمر کی کم سے کم حد 21 سال، سعودی حکومت کی طرف سے ریگولر اقامہ حاصل کیا ہو، سابقہ ریکارڈ میں کسی قسم کے جرم میں ملوث نہ ہو اور متعدی امراض سے محفوظ ہونے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی رکھتا ہو۔مجلس شوریٰ میں مثالی اقامہ نظام کی رائے شماری کے لیے اس کی حمایت میں 76 اور مخًالف میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…