روزہ بند کرنے کیلئے فجر کی اذان سننا ضروری ہے یا نہیں ؟ مشیرایوان شاہی نے بڑے مسئلے کا حل بتا دیا

8  مئی‬‮  2019

ریاض (سی پی پی )علما کمیٹی کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ سحر ی کے انتہائی وقت کے مطابق کھانا پینا روک دینا چاہئے ۔ فجر کی اذان سن کر روزہ رکھنا مناسب نہیں ۔ سعودی ٹی وی کے پروگرام میں شیخ المطلق نے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کی کہ روزہ رکھنے کیلئے لازمی نہیں کہ اذان سنی جائے ۔

ٹی وی پروگرام میں ایک سائل نے شیخ المطلق سے استفسار کیا کہ اگر اسکے علاقے کی مسجد میں فجر کی اذان وقت مقررہ پرنہ دی جائے یا کسی وجہ سے موذن تاخیر سے اذان دے تو کیا روزہ رکھنے کیلئے اذان کا انتظار کرنا ضروری ہے ؟سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ المطلق نے کہا کہ روزہ رکھنے کیلئے یہ لازمی نہیں کہ آ پ اذان کے الفاظ سن کر سحری بند کریں “ام القری کیلنڈر ” میں روزہ بند ہونے کے اوقات درج ہوتے ہیں اس لئے یہ ضروری نہیں کہ روزہ بند کرنے کیلئے اذان سنی جائے ۔ بلکہ ہر کیلنڈر کے مطابق روزہ رکھیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے ایک مرتبہ خطبہ جمعہ میں اس امر کی وضاحت کی تھی جس میں انہو ں نے کہا تھا کہ ام القری ٹائمنگ چارٹ انتہائی باریک بینی سے مرتب کیاجاتا ہے جس میں تمام شرعی ضوابط کو مدنظر رکھا گیا ہے اس لئے روزہ رکھنے اور کھولنے کیلئے ٹائمنگ چارٹ کو مدنظر رکھا جائے ۔شیخ المطلق کا کہنا تھا کہ ام القری ٹائمنگ چارٹ کے بارے میں جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس میں وقت کا تعین درست نہیں کیا گیا وہ غلط کہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…