برلن(آن لائن) جرمنی کے شہربرلن میں گزشتہ سال پیدا ہونے والے زیادہ تر بچوں کے نام ’محمد‘ رکھے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق برلن میں 2018 کے دوران 22177 بچے پیدا ہوئے جن میں سے بیشتر کے نام آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ کے نام مبارک پہ رکھے گئے۔برلن میں دوسرا پسندیدہ نام لوئس اور تیسرا پسندیدہ نام ایمیل ریکارڈ کیا گیا ہے۔جرمن سوسائٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شمال مغربی شہر بریمن میں بھی پسندیدہ ترین ناموں کی فہرست
میں ’محمد‘ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔خبررساں اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2017 میں لندن اور مغربی مڈ لینڈز میں بھی محمد دس پسندیدہ ترین ناموں میں شامل تھا۔2017 میں آسٹریا کے اندر بھی پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں کے لیے جو مقبول ترین نام تھے ان میں محمد تیسرے نمبر پہ تھا۔ویانا کے بلدیاتی اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں پیدا ہونے والے بچوں کے لیے مقبول ترین تین ناموں میں محمد نام شامل تھا۔ دیگر دو مقبول نام الیگزینڈراور میکسی میلین تھے۔