نیامے(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل تین مغربی افریقی ممالک کے اپنے دورے کی آخری منزل پر نائجر پہنچ گئیں۔ وہ وہاں قیام کے دوران یورپی یونین کے عسکری تربیتی مشن کا معائنہ کرنے بھی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس تربیتی مشن کے معائنے کے دوران انہیں مہاجرت، دہشت گردی، منظم جرائم، موبائل سرحدی نگرانی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے موضوعات پر
تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یورپی یونین نے یہ مشن سن 2012 میں شروع کیا تھا۔ انہوں نے نائجر کے دارالحکومت نیامے میں خواتین کے حقوق کی ایک تنظیم کے دفتر کا دورہ بھی کیا۔ جرمن چانسلر نے اس موقع پر خود کو فن لینڈ کی جانب سے ملنے والے صنفی مساوات کے ایوارڈ کی رقم بھی اس تنظیم کو عطیہ کر دی۔ میرکل کو اس اعزاز کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ یورو کی نقد رقم دی گئی تھی۔