لندن(این این آئی)وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج نے لندن کی ایک عدالت کو بتایا ہے کہ وہ یہ نہیں چاہتے کہ انہیں امریکا کے حوالے کیا جائے جہاں انہیں خفیہ معلومات کو آشکار کرنے کا مقدمے کا سامنا ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے اس
مقصد کے لیے جولیان آسانج کو اس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آسانج کو یکم اپریل کو ایکواڈور کے سفارت خانے سے حراست میں لیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ کئی برسوں سے پناہ لیے ہوئے تھے۔ عدالت کے استفسار پر آسانج کا کہنا تھا کہ وہ امریکا حوالگی نہیں چاہتے۔