بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم نے  سری لنکا میں جھڑپوں  میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے تین افراد کی ذمہ داری قبول کرلی 

28  اپریل‬‮  2019

کولمبو(آن لائن)دولت اسلامیہ گروپ نے سری لنکا کے ساتھ جھڑپوں میں خود کودھماکے سے اڑانے والے تین افراد کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، یہ بات عسکریت پسند گروپ نے ایک بیان میں بتائی۔ان افراد میں ایسٹر حملوں کے تازہ ترین اثرات میں مشرقی قصبے کلمونائی کے قریب مبینہ طور پر جہادیوں کے خفیہ ٹھکانے کے اندر

گزشتہ روز پولیس کے ساتھ ایک گھنٹے کی لڑائی کے بعد خود کو دھماکوں سے اڑایا تھا۔آئی ایس کے پروپیگنڈہ یونٹ حمک نیوز ایجنسی پر گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس نے کہا ہے کہ یہ تین افراد دولت اسلامیہ گروپ کا حصہ تھے اور انہوں نے پولیس کے ساتھ لڑائی کے بعد دھماکے کیے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ان افراد کی ان کے ساتھ (سری لنکن پولیس) خود کار ہتھیاروں کے ذریعے جھڑپ ہوئی اور جب ان کے پاس اسلحہ ختم ہوا تو انہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا“۔پولیس نے کہا ہے کہ جھڑپوں میں 15افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔تشدد کا یہ واقعہ ایسٹر ڈے کو تین گرجا گھروں اور تین پرتعیش ہوٹلوں میں بم دھماکوں کے چھ روز بعد پیش آیا ہے جن میں کم ازکم 253افراد ہلاک اور پانچ سو زخمی ہوئے تھے۔ہنگامی اختیارات کی حامل سکیورٹی فورسز نے بم دھماکوں کے بعد اسلام پسند عسکریت پسندوں کی تلاشی آپریشن میں تیزی لائی ہے۔کلمونائی اس خطے میں واقعہ ہے جو جہادی زہران ہاشم کا آبائی قصبہ ہے جس نے اس گروپ کی بنیاد رکھی  جس پر حملوں کا الزام ہے۔ دولت اسلامیہ گروپ نے سری لنکا کے ساتھ جھڑپوں میں خود کودھماکے سے اڑانے والے تین افراد کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، یہ بات عسکریت پسند گروپ نے ایک بیان میں بتائی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…