تہران (این این آئی)ایران کے مغربی صوبہ کردستان میں منگل کے روز مسلح افراد اور پاسداران انقلاب کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ایرانی فوجی ہلاک ہوگیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح جھڑپ میں متعدد جنگجوئوں کے مارے جانے کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایران کے صوبہ کردستان میں کرد مسلح گروپوں اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں معمول کی بات ہے۔ ایران کے کرد ایرانی رجیم کے امتیازی سلوک کے خلاف اورصوبائی خود مختاری کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔ ایران میں
کردوں کے علاوہ عرب اور بلوچ عوام بھی علاحدگی کی تحریکیں چلا رہے ہیں مگر ایران انہیں طاقت کے ذریعے کچلنے کی ظالمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح عناصر انقلاب دشمن عناصر پرمشتمل تھے۔انہوںنے کردستان میں کامیاران کے مقام پر پاسداران انقلاب کی ایک پارٹی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔یہ جھڑپ ایک ایسیوقت میں ہوئی ہے جب دوسری جانب ایرانی رجیم نے زیرحراست کرد رہ نمائوں کی سزائے موت پرعمل درآمد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔