پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں طوفان نے تباہی مچادی ، درجنوں ہلاک، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ،ایمرجنسی نافذ

datetime 18  اپریل‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ریت اور گرج چمک کے طوفان نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعدا د60ہوگئی، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ،متاثرہ علاقوں میں طوفان کے باعث درخت اور آسمانی بجلی گرنے سے زیادہ تر اموات ہوئیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں طوفانی موسم نے بھارت کے مغربی،وسطی اور شمالی حصے میں تباہی مچائی،

متاثرہ علاقوں میں طوفان کے باعث درخت اور آسمانی بجلی گرنے سے زیادہ تر اموات ہوئیں۔ریاست راجستھان اور مدھیہ پردیش کے علاقے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔راجستھان میں 25،مدھیہ پردیش میں 21 ،گجرات میں 10 اور مہاراشٹر میں 7 ہلاکتیں ہوئیں۔طوفان اور بارشوں کے تازہ لہر کے بعد متاثرہ ریاستوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ریسکیو اداروں کو متحرک کر دیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق بارشوں اور گرد آلود طوفان کے نتیجے میں گجرات کے اضلاع احمدآباد، راج کوٹ، بانسکنتھا، پٹن، مہسانا، سبرکنتھا اور آنند شدید متاثر ہوئے ہیں۔موسلادھار باش اور طوفان کے نتیجے میں مذکورہ علاقوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں، اس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ بھیجے جانے والی سبزیاں خراب ہونے سے سبزی فروشوں کا بھی بہت نقصان ہوا ۔انڈیا میٹیرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی ) نے گجرات کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔موسم کی صورتحال کے باعث سبرکنتھا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی مٹی کے طوفان کی وجہ سے ٹینٹ اکھڑنے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔محکمہ موسمیات نے مدھیا پردیش کے علاقوں نیموچ، مندسور، راج گڑھ،شاجاپور، بھوپال، ودیشا، اشوک نگر سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں طوفان کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفان کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں نریندر مودی نے گجرات کے مختلف علاقوں میں طوفان اور غیرموسمی بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، متاثرین کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے۔نریندر مودی نے ٹوئٹ میں کہا کہ پرائم منسٹر قومی ریلیف فنڈ سے مدھیا پردیش، راجھستان، منی پور اور ملک کے دیگر علاقوں میں طوفان اور غیر موسمی بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کیلئے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے فی کس 50 ہزار روپے امداد کی منظوری دی گئی ہے۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹ میں طوفان سے بارش کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…