اسلام آباد ( آن لائن ) ترکی کا سفر کرنے والے پاکستانی سیاح زارک ظہیر ایک حادثے میں جا ں بحق ہوگئے ، ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہا ہے ، زارک ظہیر کے بھائی کو ترکی کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ ترکی میں پاکستانی سیاح
زارک ظہیر خراب موسم کے باعث وہ انکی پیراشوٹ نہ کھل سکی اورزمین پر اترنے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں موجود پاکستانی سفارتی عملے نے انکی لاش کو لواحقین تک پہنچانے کے انتظامات کررہے ہیں ، اس سلسلے میں اسکے بھائی کو ویز ا جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہرممکن تعاون فراہم کررہا ہے.