پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

مال کے بدلے جنگ۔۔۔! افغانی باشندے شام میں ایرانی توپوں کا پیٹ بھر رہے ہیں،فرانسیسی اخبار کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی )فاطمیون بریگیڈ جس کو ایرانی پاسداران انقلاب نے 2013 میں بنایا تھا ، یہ بریگیڈ بشار الاسد کی طرف سے لڑنے کے واسطے شیعہ مہاجرین کو بھرتی کر رہا ہے۔ مال کے بدلے ان لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک ایسی جنگ میں آخری سانس تک لڑتی ہے جو ان کی جنگ ہی نہیں۔

فرانسیسی خبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری میں امریکا نے اس بریگیڈ کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا جب کہ واشنگٹن اب پاسداران کو بھی ایک دہشت گرد تنظیم کا درجہ دے چکا ہے۔سال 2015 اور 2016 میں جب شام کی جنگ عروج پر تھی ، زرد پرچم کے حامل ان جنگجوؤں کی تعداد 10 ہزار کے قریب تھی۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ حسین غیر قانونی طریقے سے ایران پہنچا تھا۔ ایرانی حکام ہر جگہ رضاکاروں کی تلاش میں چھاپے مار رہے تھے۔ وہ فیکٹریوں اور یہاں تک کہ جیل کے قیدیوں میں بھی افغانوں کو ڈھونڈ رہے تھے ! ان لوگوں سے وعدے کیے گئے کہ شام جانے کی صورت میں انہیں آزادی مل جائے گی۔ حسین کے مطابق ایک روز پولیس نے اسے روک کر کہا کہ اگر وہ شام جا کر لڑائی میں حصہ لے تو اسے مال دیا جائے گا اور ساتھ ہی شناختی دستاویزات بھی جاری کر دی جائیں گی۔ تاہم حسین نے یہ سوچ کر اس پیش کش کو مسترد کر دیا کہ اگر وہ شام میں مارا گیا تو افغانستان میں اس کے والدین اور بہنوں کا کیا ہو گا۔ ایرانی حکام نے حسین کی بے دخلی کا فیصلہ کیا اور وہ ایک بار پھر وہاں سے فرار ہو گیا۔بہت سے لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی شام چلے گئے۔ ایران نے شام میں بشار الاسد کی آمریت کو بچانے کے واسطے مذہبی کارڈ استعمال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…