پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی سرکار کو معاشی میدان میں بڑا دھچکہ،بھارت کی شرح ترقی میں بڑی کمی واقع ، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن) بھارت کی انتہا پسند حکومت مودی سرکار کو تمام تر منفی ہتکھنڈے اپنانے کا باجود سیاسی اور معاشی میدانوں میں گذشتہ روز اس وقت زبردست ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب عالمی ریٹنگ ایجنسی “فچ” نے بھارت کی ممکنہ شرح ترقی کو گھٹا دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الااقوامی شہرت یافتہ ریٹنگ ایجنسی فچ

نے بھارت کی ممکنہ شرح ترقی 2019 سے 20 میں صرف 6.8 فیصد رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔  ریٹنگ ایجنسی نے اس سے قبل مالی سال میں بھارت کی شرح ترقی 7.3 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ممکنہ شرح ترقی میں کمی کی وجہ سے متعلق فچ کا کہنا تھا کہ بھارت کی شرح ترقی میں پہلے جیسی تیزی کی امید کم ہے۔ایجنسی کے مطابق عالمی معاشی منظرنامے کو پیش نظر رکھا۔اور بھارتی معیشت کی رفتار میں کمی کو دیکھ ہم نے آئندہ مالی سال کے لیے شرح ترقی میں پہلے بتائے گئے اندازے میں کمی کو ضروری سمجھا ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے گذشتہ سال مالی سال 2019ء کے لیے ہندوستان کی ممکنہ شرح ترقی میں تخفیف کر کے اسے 7.8سے 7.2کر دیا تھا۔ریٹنگ ایجنسی 2020 اور 2021 کے مالی سال کے لیے ممکنہ ترقی میں کمی کی تھی۔فچ نے شرح ترقی میں کمی کی متعدد وجوہات بھی بیان کی ہیں۔بھارت کے سیاسی و معاشی ماہرین انتہا پسند مودی سرکار کے لیے فچ کی ریٹنگ ایک بڑا سیاسی و معاشی دھچکہ ہے جو اسے لگا کیونکہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب لوک سبھا کے انتخابات کے انعقاد کا وقت کم رہ گیا۔سیاسی پنڈتوں کے مطابق مودی اور بی جے پی مخالفین ریٹنگ ایجنسی کے اعداد و شمار کو اپنی انتخابی مہم مکیں حکومت کے خلاف عوام الناس کی رائے اپنے حق میں ہموار کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…