تہران(این این آئی)ایران نے فلسطینیوں سے کہاہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یروشلم اور گولان کی پہاڑیوں سے متعلق پالیسیوں کے تناظر میں اپنی مزاحمت میں اضافہ کریں۔ٹرمپ کا گولان کی پہاڑیوں پر موقف بتاتاہے فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت درست راستہ ہے،غیرملکی خبررساں ادرے
کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا اور گولان کے مقبوضہ پہاڑی علاقوں کو اسرائیلی ریاست کا حصہ تسلیم کرلینا واضح کر دیتا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت درست راستہ ہے۔