جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگااور اس مرتبہ کل کتنے روزے ہونگے؟ ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کردی

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(اے این این)رمضان کامہینہ زیادہ دور نہیں ہے۔ اس مہینے کی فیوض وبرکات سمیٹنے کے لیے تمام امتِ مسلمہ اس مہینے کی آمد کا بے چینی سے انتظار کرتی ہے۔ یہ مہینہ جہاں ڈھیروں ڈھیر نیکیاں اور ثواب کمانے کا مہینہ ہے، وہاں لغزشوں اور گناہوں کی معافی کا مہینہ بھی ہے۔پرانے دور میں رمضان کے ہلال کی خوشی دیدنی ہوتی تھی۔

ہر کوئی مغرب کے بعد کھلے آسمان تلے رمضان المبارک کے چاند کا دیدار کرنے باہر نکل آتا تھا۔تاہم اب وقت بدل گیا ہے، سائنس نے اس قدر ترقی کر لی ہے کہ کئی ماہ پہلے چاند کی رویت کے حوالے سے مطلع کر دیا جاتا ہے۔ سعودی مملکت میں واقع اسلامی رصد گاہ اور فلکیات کے عالمی مرکز کے ممبر سامی عبید الحربی نے مقامی اخبار مدینہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار رمضان المبارک کا آغاز 6 مئی 2019 بروز سوموار ہونے جا رہا ہے۔تاہم رمضان کے آغاز اور اختتام کا فیصلہ شرعی رویت سے ہی کیا جائے گا۔عبید الحربی نے دعویٰ کیا کہ رمضان کا چاند 5 مئی 2019 کو رات ایک بج کر 45 منٹ پر پیدا ہو گا۔ جو کہ شعبان کی 29 تاریخ ہو گی، اس بار شعبان 30 دِن کا ہو گا۔ اتوار 30 شعبان کی شام کو سورج کے غروب ہونے کے بعد چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ الحربی کے مطابق اس بار مملکت میں سب سے لمبا روزہ طریف کمشنری میں ہو گا جس کا دورانیہ ساڑھے 13 گھنٹے ہو گا، رمضان کے اواخر میں یہ دورانیہ 14 گھنٹے 6 منٹ پر پہنچ جائے گا۔ جبکہ مملکت میں سب سے چھوٹا روزہ جازان میں ہو گا، جہاں کے باشندے آغاز میں 12 گھنٹے 50 منٹ کا روزہ رکھیں گے، یہاں طویل ترین روزہ 13 گھنٹے 7 منٹ کا ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…