بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

آٓسٹریلوی وزیر اعظم کی سوشل میڈیا ویب سائٹس کو دھمکی، انتظامیہ کو جیل جانا پڑے گا،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے سوشل میڈیا جائنٹس فیس بک اور ٹویٹرکو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دہشت گردی پر مبنی تصاویر اور وڈیوزاپنی ویب سائٹس پرسے نہیں ہٹائیں تو ان کی انتظامیہ کو جیل جانا پڑے گا۔عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نیسوشل میڈیا پر دہشت گردی موادکی موجودگی کے حوالے سیمنگل کو بہت ساری تکنیکی کمپنیزسے ملاقات کی تھی

جن میں فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کے نمائندے بھی شامل تھے۔ آسٹریلوی وزیراعظم کی ملاقات کا مقصدسو شل میڈیا ویب سائٹس انتظامیہ سے یہ پوچھنا تھا کہ انہوں نے کینبرا کی جانب سے نئے قوانین متعارف کرانے کے باوجود دہشت گردی پر مشتمل مواداپنی سائٹس پر کیوں رکھاہوہے ؟ کینبرا نے نئے قوانین نیوزی لینڈ حملہ کے بعد متعارف کرائے تھے۔یاد رہے سانحہ نیوزی لینڈ سے متعلق 15 لاکھ متشدد ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ہٹا دیاگیا تھا۔فیس بک کے مطابق حادثے کے ابتدائی 24 گھنٹوں میں 15 لاکھ ویڈیوز میں سے 12 لاکھ کو اپ لوڈ ہی نہیں ہونے دیا گیا۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق واقعہ کے حوالے سے متاثرین سے یک جہتی کے لیے ایسی تمام ویڈیوز کا ہٹایا جارہا ہے جن سے زخم تازہ ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ فرانس کی مسلم کونسل نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی ویڈیو براہ راست نشر ہونے پر فیس بک اور یوٹیوب پر مقدمہ درج کرایا تھا۔یادر ہے کہ نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر کئی منٹ تک لائیو چلتی رہی لیکن اسے روکا نہ جا سکا، سوشل میڈیا ویب سائٹس اب تک اس ویڈیو کو مکمل طور پر ہٹانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔  آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے سوشل میڈیا جائنٹس فیس بک اور ٹویٹرکو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دہشت گردی پر مبنی تصاویر اور وڈیوزاپنی ویب سائٹس پرسے نہیں ہٹائیں تو ان کی انتظامیہ کو جیل جانا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…