پیرس(این این آئی)لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کی فرانس کے دارالحکومت میں پیرس میں واقع ایک اسپتال میں انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔48 سالہ وزیراعظم کی دل کی بعض شریانیں بند ہوگئی تھیں اور ان کے علاج کے لیے کوئی ایک گھنٹے تک انھیں انجیو پلاسٹی کے عمل سے گزرنا پڑا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعد الحریری کے ذاتی معالج اعصام یاسین نے بتایا کہ وزیراعظم اب بالکل ٹھیک ہیں اور
انجیو پلاسٹی کا عمل ’’پیشگی ‘‘ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔وہ انجیو پلاسٹی کے بعد پیرس میں اپنی قیام گاہ پر منتقل ہوگئے ۔وہ 2009ء کے بعد اب تیسری مرتبہ لبنان کے وزیراعظم ہیں۔انھیں فروری میں سہ بارہ مخلوط کابینہ کا وزیراعظم نامز د کیا گیا تھا۔ان کے والد بزنس ٹائکون رفیق الحریری بھی لبنان کے وزیراعظم رہے تھے۔ وہ 2005ء میں بیروت میں ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔