بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

حوثیوں کی جنگ بندی معاہدے کی دو ہزار خلاف ورزیاں، 110 شہری قتل

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ معاہدہ طے پانے کے بعد اب تک 1935 بار اس کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں 110 شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوئے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبدہ عبداللہ مجلی نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نےدسمبر2018ء میں

سویڈن کی میزبانی میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کی اب تک 1935 بار خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں 110 شہری جاں بحق اور 613 زخمی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حکومتی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سرکاری فوج جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہی ہے۔ حوثیوں کی طرف سے معاہدے کی پامالی کے باوجود صدر عبد ربہ منصور ھادی کی طرف سے فوج کو جنگ بندی سمجھوتے کی پاسداری کی ہدایت کی گئی ہے۔مآرب گونری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بریگیڈیئر المجلی نے کہا کہ حوثی باغی عالمی سمندری حدود میں اپنے جنگجوؤں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی تربیت فراہم کررہی ہے جس کے نتیجے میں عالمی جہاز رانی کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے ۔ترجمان نے حج گورنری کے کشر ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کی تفصیلات بھی بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 دنوں کے اندر حوچی باغیوں نے کشر میں انسانی حقوق کی 7921 پامالیاں کیں جس کے نتیجے میں 20 بچوں اور 30 خواتین سمیت 255 شہری جاں بحق اور 480 زخمی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…