منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

افغانستان کے خواتین پر مشتمل میوزیکل گروپ زوہرا نے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل( آن لائن )رواں ماہ 23 مارچ کو افغانستان کے معروف میوزیکل ریئلٹی شو افغان اسٹار میں پہلی بار 20 سالہ زہرا الہام نے مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے موسیقی کے ریئلٹی شو کا مقابلہ جیتا تھا، یہ پروگرام 2005 سے افغانستان کے معروف ٹی وی طولو پر نشر ہو رہا ہے، تاہم اب تک کے تمام مقابلے مرد گلوکاروں نے ہی جیتے تھے۔جہاں زہرا الہام نے افغان اسٹار کا مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی، اسی طرح افغانستان کے میوزیکل گروپ زوہرا نے

بھی نئی تاریخ رقم کی ہے، کیوں کہ اس کی تمام اراکین خواتین ہیں۔زوہرا نامی گروپ میں مجموعی طور پر افغانستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 30 خواتین شامل ہیں۔اس میوزیکل گروپ کی تمام ارکان خواتین نے 2008 میں موسیقار ڈاکٹر احمد سرمست کی جانب سے کھولے گئے افغانستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میوزک (اے این آئی ایم) میں موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔زوہرا میوزیکل گروپ کی ارکان خواتین نے نہ صرف اے این آئی ایم سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی بلکہ کچھ ارکان نے تو اس سے قبل بھی انتہائی مشکل حالات میں میوزک کی تعلیم حاصل کی تھی۔اس گروپ کو دنیا بھر میں شہرت 2017 میں اس وقت ملی تھی جب اس گروپ نے سوئٹزرلیند میں ورلڈ اکنامک فورم میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔اگرچہ زوہرا کو بنے ہوئے 5 سال گزر چکے ہیں، تاہم دنیا بھر کے عالمی اداروں اور موسیقی سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے انہیں گزشتہ برس سے فن کا مظاہرہ کرنے کی پیش کش موصول ہو رہی ہیں۔حال ہی میں اس گروپ نے برطانیہ کے میوزیم میں بھی فن کا مظاہرہ کیا تھا۔رواں ماہ 15 مارچ کو اس گروپ نے برٹش میوزیم میں ایک کنسرٹ کے دوران فن کا مظاہرہ کیا تھا۔اب تک زوہرا سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، دبئی، امریکا اور بھارت جیسے ممالک میں فن کا مظاہرہ کر چکا ہے۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…