منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ہولی پر کرکٹ کھیلنا ہے تو پاکستان جائو! بھارت میں انتہا پسندوں کا مسلمانوں پر بد ترین تشدد

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(اے این این ) بھارت میں انتہا پسندی کاایک اور واقعہ پیش آیا ہے جب گڑگائوں میں ہولی کے دن کرکٹ کھیلنے پر مسلمان خاندان پر بد ترین تشدد کیا گیا۔چالیس افراد نے مسلمان خاندان پر دھاوا بولتے ہوئے انہیں ڈنڈوں، لوہے کی راڈز، ہاکی اور پائپوں سے مارا اور پاکستان چلے جانے کی دھمکی بھی دیتے ہوئے کہا کہ ہولی پر کرکٹ کھیلنا ہے تو پاکستان جائو۔بھارتی شہر گڑگاوں میں گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے پر 40 انتہا پسندوں نے ایک مسلمان

گھرانے پر دھاوا بول دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا یہی ہے مودی سرکار کے بھارت کا اصل چہرہ؟۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے گلی میں کرکٹ کھیلنے پر تکرار پر گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا،لاٹھیوں، ہاکیوں، لوہے کے ڈنڈوں اورپائپوں سے مارا، تشدد سے اہل خانہ میں سے ایک شخص بے ہوش ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…