اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت سرحد پر چینی فوجی دستے تعینات ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے پاک بھارت سرحد پر اپنے فوجی دستے تعینات کر دئیے ہیں ۔یہ اقدام پاک چین اقتصادی راہداری میں کوئلے کی کان کنی کے پراجیکٹس کو درپیش خطرات کے پیش نظر کیا گیا ، اس پراجیکٹ کو پاکستان کے مقامی افراد کی جانب سے بھی کافی مزاحمت کا سامنا ہے۔ غیر ملکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت
کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے بھی سرحد کے قریب چین کے فوجی دستوں کی نقل وحرکت دیکھی۔چین کی جانب سے فوجی دستے پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقہ میں تعینات کیے گئے جو پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ سرحد سے 90 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ اس حوالے سے بھارت کے ایک انٹیلی جنس افسر نے بھی بیان دیا کہ انہوں نے پاک بھارت سرحد پر چین کے فوجی دستوں کی نقل و حرکت کو دیکھا ہے۔