بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

گھرچلانے کیلئے ماں کے زیورات گروی رکھنے پڑرہے ہیں، بھارتی پائلٹ

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی جیٹ ایئر ویز ان دنوں مالی مشکلات سے دوچار ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو گزشتہ 4ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں۔ پہلے انجینیئرنگ یونین اورپھر پائلٹس یونین نے آواز بلند کرتے ہوئے حکومت سے مسائل حل کرنے کی اپیل کی۔دن بہ دن حالات خراب ہونے پر پائلٹوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا گھر چلانے کیلئے ماں کے زیورات گروی رکھنے پڑرہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بعض کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی موخر کردی۔ جیٹ ایئر ویز پر مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر کا قرض ہے۔2عشروں سے بطور پائلٹ 777بوئنگ کے کمانڈر اور پائلٹس یونین کے صدر کیپٹن چوپڑا نے کہا کہ حالات انتہائی ابتر ہوتے جارہے ہیں تمام کوششیں بے سود ثابت ہورہی ہیں۔ان مسائل کا فوری حل ضروری ہے۔وزیر شہری ہوابازی سریش پربھو کو خط ارسال کیا جس پر انہوں نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ایک دیگر پائلٹ عاصم والیانی نے بتایا کہ تمام 1100ارکان نے فیصلہ کیا کہ اگرتنخواہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ نہ کیا تو پروازیں بندکردی جائیں گی۔ دوسری جانب گروگرام میں واقع فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کے پاس اس وقت 12بوئنگ میکس طیارے ہیں جنہیں ایتھوپین ایئر لائنزکے طیارہ حادثہ کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…