کابل(این این آئی) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی بھی ہوئے۔ پانچ ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ اور سات ہزار پانچ سو کے قریب جزوی طور پر منہدم ہو گئے۔ یہ شدید بارشیں گزشتہ کئی برسوں سے جاری خشک سالی کے بعد ہوئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے بتایاکہ ان متاثرین کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں سے افغانستان کے چونتیس صوبوں میں سے چودہ بری طرح متاثر ہوئے۔ پانچ ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ اور سات ہزار پانچ سو کے قریب جزوی طور پر منہدم ہو گئے۔ یہ شدید بارشیں گزشتہ کئی برسوں سے جاری خشک سالی کے بعد ہوئیں۔