صنعاء (این این آئی)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن میں متعین امریکی سفیر ماتھیو ٹولر سے ملاقات میں نائب صدر نے کہا کہ عالمی
برادری کی مجرمانہ خاموشی نے حوثیوں کے جرائم میں اضافہ کیا۔ بین الاقوامی برادری کی خاموشی نے حوثیوں کو اپنے جرائم جاری رکھنے کے لیے حوصلہ فراہم کیا اور انہیں نے ملک میں امن مساعی کو آگے بڑھانے کے بجائے ہٹ دھرمی کا راستہ اپنایا۔علی محسن الاحمر نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے حجہ گورنری میں کشر کے مقام پر حجور قبائل کا وحشانہ قتل عام کیا۔