ریاض (این این آئی)نیوزی لینڈ کی مسجد پر دہشتگردانہ حملے کی انٹرنیٹ پر رپورٹنگ کرنے والا احمد الغنام بال بال بچ گیا۔ گلوبل کنیکٹ کمپنی کے مالک ہشام الحنایا نے سعودی ٹی وی کو بتایاکہ الغنام ہی نے حملے کی تفصیلات انٹرنیٹ پر جاری کیں۔ وہ پہلی صف میں امام کے قریب ہونے کے باعث دہشتگرد کی ضرب سے بال بال بچ گیا۔
الغنام ایمرجنسی گیٹ کے قریب تھا۔ نیوزی لینڈ کی تمام عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزٹ کا انتظام ہوتا ہے۔ مسجد میں بھی یہ نظام تھا۔ اسکا الغنام کو فائدہ پہنچا۔ الغنام فائرنگ کی آواز سن کر نمازیوں کیساتھ مسجد سے باہر آگیا تھا اور قریب ہی ایک جگہ چھپ گیا تھا۔ الغنام نے ذہنی حالت انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔