برسلز(این این آئی )کویت نے شام میں انسانی امداد کے لیے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی وزیر خارجہ صباح خالد الصباح نے کہا کہ ان کے مْلک نے شام میں انسانی امداد کے لیے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام میں تعمیر نو سب سے پہلے ہونی چاہیے، اس کے بعد شفاف طریقے سے انتقال اقتدار کاعمل آگے بڑھایا جانا چاہیے۔