تہران (این این آئی)ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز کے قریب سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے اور آگ سے کم از کم پانچ افراد مارے گئے ۔ قریبی سڑک سے گزرنے والی چار موٹر گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آ کر تباہ ہوئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی انتظامیہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے
ایک بیان میں کہاکہ پائپ لائن کے دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ زخمیوں کی تعداد غیر واضح ہے۔ دوسری جانب ایرانی صوبے خوزستان کے گورنر جمال عَلمی نیسی کے مطابق گیس پائپ لائن میں ہونے والا دھماکا کوئی تخریبی یا دہشت گردانہ کارروائی نہیں بلکہ یہ گیس کے اخراج کے سبب ہوا۔ اہواز شہر خوزستان صوبے کا دارالحکومت ہے۔