الحدیدہ میں حکومتی فورسزکی تعیناتی میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، سلامتی کونسل

14  مارچ‬‮  2019

نیویارک(این این آئی)عالمی سلامتی کونسل نے کہاہے کہ یمن کے جنگ زدہ علاقے الحدیدہ میں حوثی باغیوں اور حکومت کے درمیان طے پائے جنگ بندی معاہدے کے بعد الحدیدہ میں آئینی حکومت کی وفادار فورسز کی تعیناتی میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے کہاکہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس نے بتایا کہ الحدیدہ میں

سرکاری فوج کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔فرانسیسی وزیرخارجہ فرانسو ڈیلاٹر جو اس وقت سلامتی کونسل کے سیشن کی صدارت کررہے ہیں نے صحافیوں کو بتایا کہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب نے انہیں بریفنگ دی کہ الحدیدہ میں سرکاری فورسز کی تعیناتی کے عمل میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ادھر اقوام متحدہ میں بیلجیم کے سفیر مارک بکسٹین ڈی بوٹزفیروی نے بتایاکہ فی الحال الحدیدہ میں سرکاری فوج کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، اقوام متحدہ میں بیلجیم کے سفیر مارک بکسٹین ڈی بوٹزفیروی نے صحافیوں کو بتایاکہ فی الحال الحدیدہ میں سرکاری فوج کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔جبکہ اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر کارین پیرس نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹاک ھوم میں الحدیدہ کے حوالے سے یمنی متحارب فریقین کے درمیان طے پائے معاہدے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ابھی تک یہ معاہدہ ناکام ہے تاہم اس معاہدے نے الحدیدہ میں کسی حد تک بے چینی کو کم کیا ہے۔یمن میں سرکاری فوج کی تعیناتی اور ان کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ جنرل مائیکل لویسگارڈ نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی ہٹ دھرمی کے باعث الحدیدہ میں سرکاری فورسز کی تعیناتی میں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک حوثی باغی سویڈن معاہدے کے مطابق الحدیدہ کا کنٹرول عالمی امن فوج کو دینے پر تیار نہیں اور یہ اس معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے۔الحدیدہ کے لیے آئینی حکومت کی طرف قائم کردہ کمیٹی کے رکن عسکر زعیل نے بتایا کہ انہوں نے دو روز قبل جنرل لولیسگارڈ کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ حکومت سویڈن معاہدے کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد کے لیے تیار ہے مگر دوسری طرف حوثی ملیشیا نے عدم تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاہدے کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد سے بھی انکار کردیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…