اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینی شہری کو گولیاں مارکر شہید کردیا

13  مارچ‬‮  2019

تہران(این این آئی)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق صہیونی فوجیوں نے 27 سالہ یاسر فوزی الشویکی کو کریات اربع یہودی کالونی کے قریب وادی الحصین میں گولیاں ماریں۔ اسرائیلی فوج نے حسب روایت دعویٰ کیا کہ مقتول نے فائرنگ سے قبل یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔ادھر سوشل میڈیا پر شہید فلسطینی تصویر کے ساتھ ایک فوٹیج گردش کررہی ہے جس میں شہید فلسطینی

نوجوان کو بیت ھشالوم میں ایک گھر میں مردہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے قریب اسرائیلی فوجیوں کو چلاتے سنا جاسکتا ہے جو کہہ رہیں الحمد للہ اس کا کام تمام ہوگیا۔اسی فوٹیج میں ایک یہودی خاتون کو عبرانی چلاتے سنا جاسکتا ہے جو چیخ چیخ کہہ رہی ہے کہ ‘ وہ عمارت کے اندر ہے، وہ عمارت کیاندر ہے۔مقتول فلسطینی کے کاغذات اس کے ارد گرد پھیلے ہوئے ہیں اور ایک بڑا چاقو بھی عمارت کے دروازے پر پڑا ہے۔ فلسطینی ذرائع کا کہناتھا کہ مقتول فلسطینی الخلیل میں آئینی عدالت کا محرر بتایا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…