انقرہ(این این آئی)ترکی نے بیلجیم کی ایک عدالت کے اْس فیصلے پر احتجاج کیا ہے، جس میں ججوں نے واضح کیا تھا کہ ایک مخصوص کرد گروپ کو دہشت گرد تنظیم نہیں قرار دیا جا سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کے خلاف انقرہ حکومت نے بیلجیم کے سفیر کو طلب کر کے اْنہیں احتجاجی مراسلہ دیا۔ اس مراسلے
میں ترکی نے عدالتی فیصلے پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ فیصلہ بیلجیم کی ایک وفاقی اپیل عدالت نے کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کرد گروپ کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے ناکافی ثبوت دیے گئے ہیں۔ کرد گروپ کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے ہے اور یہ پارٹی ترکی میں دہشت گرد قرار دی جا چکی ہے۔