نئی دہلی (آن لائن)نظام شمسی کے دو سیاروں نے جدید ترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس بھارتی فوج کو ماموں بنا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ سال قبل کی بات ہے کہ انڈین آرمی زہرہ اور مشتری کو چینی ڈرون سمجھ کر چھ ماہ تک نگرانی کرتے رہے۔لداخ میں چینی سرحد پر سیارہ زہرہ کی غیر معمولی تابناکی نے بھارتی سورماؤں کے ہوش اڑا
دئیےاور بھارتی آرمی دوسیاروں کو دیکھ کر حواس باختہ ہو گئے۔زہر ہ کے ساتھ مشتری نے بھی بھارتی سورماؤں کو چوکنا کر دیا۔معمول سے زیادہ روشن اور واضح سیاروں کو دیکھتے ہی وائر لیس شور مچانے لگے اور ٹھکا ٹھک رپورٹیں بڑوں تک پہنچے لگیں۔دونوں سیاروں نے 6 ماہ تک بھارتی فوج کو خوب تگنی کا ناچ نچایا۔بھارتی فوجی سیاروں کو چین کے ڈرون طیارے سمجھ بیٹھے اور 239 بار بھارتی سرحد کی خلاف ورزی کی رپورٹ بھی کی۔تاہم 6 ماہ بعد اصل صورتحال واضح ہوئی تو بھارتی فوج ایک دوسرے سے ہی منہ چھپانے پر مجبور ہو گئی۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار بھارتی فوج کی دلچسپ اور الٹی سیدھی کہانیاں سامنے آتی ہی رہتی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی فوج بھی بھارتی فضائیہ کی طرح ناتجربہ کار ہے۔گذشتہ روز ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ 27 فروری کے روز مقبوضہ کشمیر میں کریش کر جانے والے بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کے واقعے کی رپورٹ سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ نے بھارتی فضائیہ کا دنیا بھر میں خوب مذاق بنوا دیا ہے۔27 فروری کو بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا تھا، بلکہ بھارتی فضائیہ نے اپنی ہی فوج کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔