نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی او آئی سی میں ناکامی پر کانگریس رہنما مودی سرکار پر برس پڑے۔کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے بھارتی حکومت کو کھری کھری سنا دیں اور او آئی سی میں ناکامی پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے او آئی سی اجلاس میں جا کر ناکامی دیکھنے اور بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دیے جانے پر کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر خوب لفظی گولہ باری کی،نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منشین تیواری نے کہا کہ او آئی سی نے قرارداد منظور کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔منیش تیواری نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سے سوال کیا ہے کہ کیا یہ ہے آپ کی سفارتی کامیابی؟ کہ آپ نے بھارت پر دہشت گرد ریاست کا لیبل لگوا دیا۔کیا یہ ہے آپکی سب سے بڑی سفارتی کامیابی؟ ان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی میں ہوئی اسلام کانفرنس بھارت اور اس کے ہر شہری کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔منیش تیواری نے او آئی سی کی منظور کی گئی قرارداد پڑھ کر بھی سنائی اوراس میں کمشیر کے ساتھ مقبوضہ کا لفظ شامل ہونے ہر بھی مودی سرکار پر تنقید کی اور اسے بھارت کی بڑی سفارتی ناکامی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی نے ابوظہبی میں ہونے والی کانفرنس میں بھارتی کے عوام مفاد کو بیچ دیا۔