جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں پائلٹ ابھی نندن سے مجرموں جیسا سلوک، رہائی سے قبل ’’ہیرو‘‘ قرار دیے جانے والے کے ساتھ ایسا کام کر دیا گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) رہائی سے قبل ہیرو قرار دیے جانے والا بھارتی پائلٹ اپنے ملک پہنچتے ہی زیرو ہوگیا، شرمناک سلوک کا نشانہ بنا دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام کو خدشہ تھا کہ ابھی نندن پاکستان کی تعریف کر دے گا اسی لیے اسے میڈیا سے گفتگو کرنے کی اجازت نہ دی گئی۔ اسے سکیورٹی اہلکار گرفتاری کے انداز میں اپنے ساتھ لے گئے۔

ابھی نندن کی بھارت منتقلی کے بعد فوری طور پر انٹیلی جنس یونٹس لے جایاگیا ہے جہاں جہاں میڈیکل اور نفسیاتی معائنہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ واہگہ بارڈ پر ونگ کمانڈر جیسے ہی اپنی سرزمین پر پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے آئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوجی روایات کے برعکس اپنے ونگ کمانڈر کو سیلوٹ تک نہیں کیا اور نہ پھول نچھاور کیے گئے بلکہ انہیں جلد بازی میں قیدیوں کی طرح اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ابھی نندن کے تفصیلی میڈیکل چیک اپ کے ان کی اہل خانہ سے مختصر ملاقات کروائی گئی، گزشتہ رات ابھی نندن کو واہگہ بارڈر سے فوری طور پر سخت سیکیورٹی حصار میں نئی دہلی لے جایا گیا جہاں اسے فوجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں آج دن بھر اس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ابھی نندن کے اہل خانہ کو ایک روز پہلے دکھا کر انسانی ہمدردی پیدا کی جا رہی تھی لیکن آج ان کی ملاقات اہل خانہ سے صرف دس منٹ کے لیے کرائی گئی، ملاقات کے بعد بھارتی پائلٹ کی دوبارہ ڈی بریفنگ شروع ہوگئی جیسے ایک جنگی قیدی کی وطن واپس پر کی جاتی ہے، ابھی نندن کو پہلے مرحلے میں بھارت کے وزیر دفاع نرملا سیتھرامن کے سامنے پیش کیا گیا، اس موقع پر بھی بھارتی پائلٹ کو دس فٹ دور ایک اکیلی کرسی پر بٹھایا گیا، اس موقع پر بھارت کے دیگر اعلیٰ فوجی افسران بھی موجود تھے، اس ملاقات میں بھارتی پائلٹ سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…