برلن(این این آئی)وفاقی جرمن حکومت نے کہا ہے کہ اس کی سائبر سکیورٹی کے معاملے پر چینی حکومت سے حال ہی میں دوبارہ کوئی مکالمت نہیں ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برلن میں ایک حکومتی ترجمان نے اس سوال کے جواب میں کہی کہ آیا۔
چانسلر میرکل بیجنگ کے ساتھ چینی کمپنی ہواوے کی وجہ سے عدم جاسوسی کے کسی معاہدے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہفت روزہ جرمن اقتصادی جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ میرکل چین کے ساتھ دوطرفہ بنیادوں پرعدم جاسوسی کا ایک معاہدہ طے کرنے کی کوشش میں ہیں۔