منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

روس سے ایس400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کا سودا طے شدہ ہے،ترکی

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی)ترک وزیر خارجہ مولود شاوش اوغلو نے کہا ہے کہ روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کا سودا طے شدہ ہے۔ترکی نے امریکا کی اس روسی نظام کے بجائے پیٹریاٹ میزائل خرید کرنے کی پیش کش کو ٹھکرا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ سے قبل صدر رجب طیب ایردوآن بھی واضح کر چکے ہیں کہ ان کا ملک روس سے ایس400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے دستبردار نہیں ہوگا۔ترکی کے فیصلے سے اس کے نیٹو اتحادی تشویش میں مبتلا ہیں۔

اور ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل دفاعی نظام معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو )کے فوجی آلات سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔اس کے علاوہ نیٹو ممالک کو ترک صدر کے روسی صدر ولادی میر پوتین سے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی تشویش لاحق ہے۔امریکا نے گذشتہ دسمبر میں ترکی کو ساڑھے تین ارب ڈالرز مالیت کے میزائل نظام فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔اس نے یہ فیصلہ ترکی کی جانب سے روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے کی اطلاعات کے بعد کیا تھا اور ترکی پر اپنے غصے کا بھی اظہار کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…